روم،25جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)وسطی اٹلی کے علاقے پینے کے ایک ہوٹل پر گرنے والے برفانی تودوں تلے دب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد اکیس تک پہنچ گئی ہے۔ آج بدھ کے روز مزید تین لاشیں نکالی گئیں۔ ریسکیو ٹیمیں اب تک برف تلے دب گیارہ افراد کو زندہ نکالنے میں کامیاب رہی ہیں۔ ان میں سے زندہ حالت میں کسی شخص کو برف کے نیچے سے ہفتے کے روز نکالا گیا تھا۔ جو لوگ ابھی تک برف اور ہوٹل کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اب ان کے زندہ ہونے کی امید بہت کم بتائی جا رہی ہے۔ پینے کے ہوٹل ریگو پیانو پر یہ برفانی تودے اٹھارہ جنوری کے روز گرے تھے۔ ان تودوں کی گرنے کی وجہ شدید برفانی طوفان اور زلزلے کے جھٹکے بنے تھے۔